نیب نے جھوٹی درخواست دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ، بڑی خبر آ گئی

نیب نے جھوٹی درخواست دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ، بڑی خبر آ ...
نیب نے جھوٹی درخواست دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ، بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تحقیقات کیلئے غیر سنجیدہ اور جھوٹی درخواست دینے والوں کیخلاف نیب کے قانون 18 ایچ کے تحت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے قانون کے مطابق اگر نیب کسی شکایت کی تحقیقات کرتی ہیں اور اس نتیجہ پر پہنچتی ہے کہ جو درخواست دی گئی ہے وہ دراصل غیر سنجیدہ اور جھوٹی ہے یا پھر وہ کسی کو بدنام کرنے کیلئے دی گئی ہے تو چیئرمین نیب درخواست گزار کا معاملہ عدالت کو بھجوا سکتے ہیں اور اگر درخواست دینے والا مجرم ثابت ہوتاہے تو پھر اس کو قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے ۔نیب کا کہناتھا کہ جو درخواست مضبوط حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ دی جائے گی ادارہ اس کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔ 

نیب کے مطابق درخواست جمع کروانے والے تمام افراد سے حلف لیا جائے گا کہ ان کی درخواست کسی کو بدنام کرنے کیلئے یا جھوٹی نہیں ہے جس کے بعد دو ماہ کے اندر درخواست کی تصدیق کی جائے گی اور اگر اس میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ درخواست درست ہیں تو اس کیخلاف انکوائری کا حکم جاری کیا جا ئے گا ۔

مزید :

قومی -