’’معروف اینکر شانزے رحمان کو گرفتار کرلیں کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ انسداد دہشتگردی عدالت نےحکم دیدیا

’’معروف اینکر شانزے رحمان کو گرفتار کرلیں کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ انسداد دہشتگردی ...
’’معروف اینکر شانزے رحمان کو گرفتار کرلیں کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ انسداد دہشتگردی عدالت نےحکم دیدیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نےسابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کا انٹرویو کرنے والی خاتون اینکرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ویب ٹی وی اینکرشانزے رحمان کوگرفتارکرکے 20 نومبرتک پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کے بیان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ شانزےرحمان کے موبائل فون بندہیں اورملزمہ کاتعلق کراچی سے ہے جس کی تلاش جاری ہے۔عدالت نے خاتون اینکرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے اور ویب ٹی وی اینکرشانزے رحمان کوگرفتارکرکے 20 نومبرتک پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -