انجیو پلاسٹی کے بعد عدالت آمد لیکن پھر کس کے اصرار پر چیف جسٹس آرام کرنے پر مجبور ہوگئے؟ گھر کی خبر آگئی

انجیو پلاسٹی کے بعد عدالت آمد لیکن پھر کس کے اصرار پر چیف جسٹس آرام کرنے پر ...
انجیو پلاسٹی کے بعد عدالت آمد لیکن پھر کس کے اصرار پر چیف جسٹس آرام کرنے پر مجبور ہوگئے؟ گھر کی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے ، اتوار تک لاہور میں ہی قیام کریں گے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق چیف جسٹس نے لاہور روانگی کا فیصلہ اہلخانہ کے اصرار پر کیا۔ ڈاکٹروں کے آرام کے مشورہ کے باوجود چیف جسٹس مکمل آرام کے بجائے دفتری امور سرانجام دے رہے تھے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جمعرات کو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے جہاں وہ اتوار تک مکمل آرام کرینگے۔

فیملی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد سے لاہور روانگی کا فیصلہ اہلخانہ کے اصرار پر کیا۔ فیملی کا موقف تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل آرام کے مشورے کے باوجود چیف جسٹس دفتری امور سرانجام دے رہے تھے، چیف جسٹس پریم کورٹ اب لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے تاہم آئندہ پیر سے مقدمات کی سماعت کرینگے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -