اسلام آباد کے بلیو ایریا میں اہلیہ کو یرغمال بنانے والا یہ ملزم سکندر تو آپ کو یاد ہوگا، اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں اہلیہ کو یرغمال بنانے والا یہ ملزم سکندر تو آپ ...
اسلام آباد کے بلیو ایریا میں اہلیہ کو یرغمال بنانے والا یہ ملزم سکندر تو آپ کو یاد ہوگا، اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کی عزا معطلی کی درخواست مسترد کردی۔

 روزنامہ ایکسپریس کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ اصل اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ وہی کیس ہے جس کو پورے پاکستان نے دیکھا تھا، ملزم کی سزا معطل نہیں کی جاسکتی، اپیل جدل سن لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 2017 میں ملزم کو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی اور مجرم کی اہلیہ کو باعزت بری کر دیا گیا تھا۔ مجرم نے 16 اگست 2013 کو بلیو ایریا کو سات گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -