ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات لیکن دراصل وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ پتہ چل گیا

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات لیکن دراصل وہ کہاں ...
ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات لیکن دراصل وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ پتہ چل گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کے بارے میں کہاجارہاتھا کہ جمعرات کی رات کو لاپتہ ہوگئیں لیکن اب ان کی بہن نے کہاہے کہ وہ خیریت سے اور اپنے بھائی کے گھر پر ہیں ۔

روحی بانو کی بہن روبینا نے روحی کے لاپتہ ہونے کی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ’ میری بہن ٹھیک اور بھائی کے گھر پر ہے ، وہ صرف فاﺅنٹین ہاﺅس چیک اپ کے لیے جاتی ہیں‘۔میڈیارپورٹس کے مطابق فاﺅنٹین ہاﺅس میں ایک کمرہ بھی خاص طورپر روحی بانو کیلئے مختص ہے ۔

یادرہے کہ صدارتی ایوارڈیافتہ اداکارہ ایک دماغی بیماری (schizophrenia)میں مبتلاءہیں جبکہ ان کے اکلوتے صاحبزادے علی کو 2005ءمیں قتل کردیاگیاتھا۔

مزید :

تفریح -