چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں ملک کی پہلی شام کی عدالت کا افتتاح کر دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں ملک کی پہلی شام کی عدالت کا افتتاح کر ...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں ملک کی پہلی شام کی عدالت کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد انوارالحق نے جوڈیشل کمپلیکس لاہور میں ملک کی پہلی شام کے اوقات میں چلنے والی عدالت کا اافتتاح کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق کی ہدایت پر بچوں سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے لئے شام کی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔شام کی پہلی عدالت میں فیملی کیسز اور بچوں کی حوالگی کے کیسز کی سماعت کی جائے گی۔
بچوں کو عدالتوں میں پیش کیے جانے والے جرائم پیشہ عناصر کے اثرات سے بچانے کیلئے شام کی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی عدالت کی کامیابی کے بعد شام کی عدالتوں کے قیام کو صوبہ بھر میں توسیع دی جائے گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ورلڈ بینک کے تعاون سے نئے قائم ہونے والے مصالحتی سینٹر کا بھی افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کی مصالحتی کمیٹی کے ممبر جسٹس شاہد بلال حسن اور قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی اور لاہور بار کے صدور بھی موجود تھے۔اس سے پہلے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر پولیس بینڈ نے انکو سلامی دی۔ چیف جسٹس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔