وزیراعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری کی نااہلی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

وزیراعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری کی نااہلی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے اہم قدم ...
وزیراعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری کی نااہلی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی معاون برائے اوورسیز زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو کرے گا ۔ یاد رہے کہ عادل چٹھہ نے زلفی بخاری کی دوہری شہریت پر بطور معاون خصوصی نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی ، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی،عادل چٹھہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے چیف جسٹس نے منظور کرکے اعتراضات ختم کر دئیے اور درخواست سماعت کیلئے منظور کر دی گئی تھی۔جس کے بعد اب درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جو کہ پیر کو ہوگی ۔