ڈی جی نیب سلیم شہزا د کو ٹی وی چینل کو انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا ،وہ کام ہو گیا جس کا انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا

ڈی جی نیب سلیم شہزا د کو ٹی وی چینل کو انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا ،وہ کام ہو گیا ...
ڈی جی نیب سلیم شہزا د کو ٹی وی چینل کو انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا ،وہ کام ہو گیا جس کا انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام نشریاتی اداروں سے ڈی جی نیب لاہو ر کی گفتگو کا ریکارڈ طلب کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔ڈی جی نیب کے انٹرویو پر مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا ہے اور اپوزیشن نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں بھی جمع کرادی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام نشریاتی اداروں سے ڈی جی نیب لاہور کی گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی نیب کی گفتگو کا ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا کہ یہ دیکھنا مقصودہے کہ کیا حقائق کے برعکس ڈی جی نیب نے کوئی بات کی؟ اور قانون کی روشنی میں کارروائی کی جاسکے۔ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتا ہے، اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کیسے ہوا۔

مزید : قومی