چھوٹے سے اشارے کی وجہ سے 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے کا پول کھل گیا

چھوٹے سے اشارے کی وجہ سے 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے ...
چھوٹے سے اشارے کی وجہ سے 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے کا پول کھل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک بدطینت شخص نے 9سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر ڈالا اور پھر اس کے والدین کے ساتھ مل کر اس کی تلاش بھی کرنے لگا تاکہ اس پر کوئی شک نہ کرے تاہم جسم کی زبان (باڈی لینگوئج) کے ماہرین نے اس درندے کو سر کے معمولی سے اشارے کی وجہ سے پکڑ لیا۔ میل آن لائن کے مطابق گریٹ مانچسٹر میں ڈیرین ویکرز نامی یہ شخص بس ڈرائیور تھا جس نے مقتول جیمی لیویس کو بس میں لفٹ دی تھی اور ویرانے میں لیجا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ یہ واقعہ 1997ءمیں پیش آیا۔ جیمی کو قتل کرنے کے بعد ڈیرین اس کے ماں باپ جان اور کیرن لیویس کا دوست بن گیا ،جو اپنے لاپتہ بیٹے کی تلاش کر رہے تھے۔


رپورٹ کے مطابق ڈیرین نے بھی جان اور کیرن کے ساتھ مل کر جیمی کی تلاش شروع کر دی۔ اس دوران اس نے کئی ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیئے۔ پولیس کو اس پر معمولی شک گزرا جس پر اس نے باڈی لینگوئج کے ماہرین اور ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کیں اور ڈیرین کے ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز کی ویڈیوز انہیں دکھائیں۔ جب ماہرین نے ان ویڈیوز کا تجزیہ کیا تو انہوں نے ایک بات مشاہدہ کی کہ وہ ہر ویڈیو میں بار بار سر کو جھٹک رہا تھا، جیسے منفی میں سر ہلاتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ بار بار کندھے بھی اچکا رہا تھا۔ یہ دونوں ایسے لاشعوری اشارے تھے، جن سے ماہرین نے پتا چلا لیا کہ وہ جو گفتگو کر رہا ہے، دراصل اس کے باطن میں اس کے برعکس حقائق موجود ہیں جن سے وہ آگاہ ہے اور ان کے برعکس گفتگو کر رہا ہے۔


ماہرین نے جب پولیس کو اپنے نتائج سے آگاہ کیا توانہوں نے ڈیرین کو گرفتار کرکے تفتیش کی جس میں اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ بعدازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے 1999ءمیں اسے عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھجوادیا گیا اور اس وقت وہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا ہے۔