مسافر کے نومولود بچے کو روتا دیکھ کر ائیرہوسٹس نے ایسا کام کردیا کہ ہر کسی کے دل لوٹ لئے

مسافر کے نومولود بچے کو روتا دیکھ کر ائیرہوسٹس نے ایسا کام کردیا کہ ہر کسی کے ...
مسافر کے نومولود بچے کو روتا دیکھ کر ائیرہوسٹس نے ایسا کام کردیا کہ ہر کسی کے دل لوٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرلائنز کے عملے کے ناروا سلوک کی خبریں تو گاہے آتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں فلپائن میں ایک ایئرلائن نے پرواز میں روتے بچے کو چپ کرانے کے لیے ایسا کام کر دیا کہ جس کی مثال ڈھونڈے سے نہ ملے گی۔ میل آن لائن کے مطابق جیڈ نامی ایک خاتون اپنے 9ماہ کے بچے کے ساتھ اس پرواز میں سوار تھی جس میں 24سالہ پیٹریشا اورگینو ایئرہوسٹس کے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ پیٹریشا نے دیکھا کہ بچہ کافی دیر سے روئے جا رہا تھا اور ماں پریشان دکھائی دے رہی تھی۔


رپورٹ کے مطابق پیٹریشا ماں کے پاس گئی اور اس سے صورتحال پوچھی تو اس نے بتایا کہ میں طبی وجوہات کی بناءپر اپنے بچے کو اپنا دودھ نہیں پلا سکتی۔ میں اسے ڈبے کا دودھ پلاتی ہوں جو ختم ہو گیا ہے اور اب یہ بھوک کے مارے رو رہا ہے۔ اس پر پیٹریشا نے بچے کو گود میں لیا اورگیلری میں لیجا کر اسے اپنا دودھ پلانا شروع کر دیا۔ پیٹریشا کے بچے کو اپنا دودھ پلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں تو اس کی اس نیکی نے صارفین کے دل جیت لیے۔ پیٹریشا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”میں ایک ماں ہوں اور جانتی ہوں کہ بچے کے بھوک کے مارے رونے پر ایک ماں کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ چنانچہ میں نے جیڈ کو کہا کہ کیا میں آپ کے بچے کو اپنا دودھ پلا دوں؟ اس نے شکریئے کے ساتھ مجھے اجازت دے دی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -