غزہ ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 1 فلسطینی نوجوان شہید،متعدد زخمی 

غزہ ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 1 فلسطینی نوجوان شہید،متعدد زخمی 
غزہ ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 1 فلسطینی نوجوان شہید،متعدد زخمی 

  

غزہ (صباح نیوز)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں1 فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے المغازی میں پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے ۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو الاقصی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید نوجوان کے سینے میں گولیاں ماری گئیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت محمد علا محمود ابو شرین کے نام سے ہوئی ۔ اس کی عمر20 سال ہے اور وہ رفح کا رہائشی ہے۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018 کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 233 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی