آپ کا نام آپ کی زندگی میں کامیابی پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟ انتہائی حیران کن بات جانئے

آپ کا نام آپ کی زندگی میں کامیابی پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟ انتہائی حیران ...
آپ کا نام آپ کی زندگی میں کامیابی پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟ انتہائی حیران کن بات جانئے

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک)نام میں کیا رکھا ہے، یہ بات بہت عام کہی جاتی ہے بلکہ ایک ضرب المثل بن چکی، مگر ماہرین عمرانیات نے ہمارے ناموں کے زندگی پر اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ نام میں تو بہت کچھ رکھا ہے۔

اس حوالے سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئی شخص زندگی میں کس حد تک کامیاب ہو گا، اس بات پر اُس کا نام بڑی حد تک اثر انداز ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے نام کی ادائیگی آسان ہے تو لوگ آپ کے لئے زیادہ دوستانہ رویہ رکھیں گے اور آپ کے لئے کامیابی کا راستہ آسان ہو جائے گا۔

اگر آپ کا نام بہت عام پایا جانے والا ہے تو اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ کسی بھی عہدے کے لئے آپ کا انتخاب نسبتاً آسان ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس غیر معروف ناموں والے افراد کو جرائم کی جانب زیادہ راغب پایا گیا ہے، خصوصاً کم عمری میں جرائم کرنے والوں میں سے اکثر کے نام نسبتاً غیر معروف پائے گئے ہیں۔

اگر آپ کے نام کے دوسرے حصے میں حروف تہجی کے شروع والے چند حروف پائے جاتے ہیں تو اس بات کا امکان زیادہ ہوگا کہ آپ کسی اچھے ادارے میں تعلیم حاصل کریں۔ اس کے برعکس اگر نام کے دوسرے حصے میں حروف تہجی کے آخری حروف ہیں تو غالب امکان ہے کہ آپ فضول خرچی کی جانب زیادہ مائل ہوں گے۔

یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ عموماً لوگوں کے نام جن حروف سے شروع ہوتے ہیں وہ ایسی کمپنیوں میں کام کررہے ہوتے ہیں جن کے نام انہی حروف سے شروع ہورہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے نام کا مطلب معزز اور بزرگانہ ہے تو اس بات کا امکان زیادہ ہوگا کہ آپ کسی بڑے عہدے تک پہنچیں گے۔

اور وہ لڑکے جان کا نام لڑکیوں جیسا ہوتا ہے انہیں عموماً سکول میں ساتھیوں کی جانب سے تضحیک اور تعلیم میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اس بات کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے کہ وہ تعلیم ادھوری چھوڑ دیں یا انہیں سکول سے خارج کردیا جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس