”جنید خان آج کا میچ تو نہیں کھیلے لیکن اب وہ سیریز کے باقی میچ بھی نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“ ون ڈے کرکٹ میں مشکلات کا شکار قومی ٹیم کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

”جنید خان آج کا میچ تو نہیں کھیلے لیکن اب وہ سیریز کے باقی میچ بھی نہیں ...
”جنید خان آج کا میچ تو نہیں کھیلے لیکن اب وہ سیریز کے باقی میچ بھی نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“ ون ڈے کرکٹ میں مشکلات کا شکار قومی ٹیم کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے فاسٹ باؤلر جنید خان پاؤں کی انجری کا شکار ہو کر نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

جنید خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ تو نہیں کیا تھا لیکن ان کی قومی ٹیم میں مستقل واپسی کی امیدیں روشن ہونے لگی تھیں تاہم انجری کے نتیجے میں فاسٹ باؤلر ایک مرتبہ پھر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ جنید خان کو سیدھے پاؤں میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد قومی ٹیم کے فزیو نے ان کا معائنہ کیا۔

فزیو کے معائنے کے بعد فاسٹ باؤلر کے سیدھے پاؤں کے انگوٹھے میں انفیکشن کا انکشاف ہوا جس کے نتیجے میں وہ دوسرے ون ڈے میچ کے ساتھ ساتھ پوری ون ڈے سیریز سے باہر گئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جنید خان کی جگہ کسی متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جلد کسی کھلاڑی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : کھیل