صنم سعید نے اپنی طلاق کی کہانی سب کو بتادی

صنم سعید نے اپنی طلاق کی کہانی سب کو بتادی
صنم سعید نے اپنی طلاق کی کہانی سب کو بتادی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)خوبرو ٹی وی اداکارہ صنم سعید کے پرستار انہیں بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی زندگی کے متعلق ہر بات جاننا چاہتے ہیں۔ وہ بھی اپنے پرستاروں سے ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں، مگر اپنی زندگی کے ایک انتہائی المناک واقعے کی تفصیلات انہوں نے پہلی بار بیان کی ہیں، جس پر اُن کے پرستار بہت افسردہ گئے ہیں۔

صنم کی شادی فرحان حسن سے 2015ء میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔ ابھی دبئی گئے انہیں چند دن ہی ہوئے تھے کہ ان کی والدہ شدید بیمار پڑگئیں اور انہیں محسوس ہونے لگا کہ اس وقت انہیں ماں کے پاس ہونا چاہیے۔ صنم کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی ازدواجی زندگی کو بھی توجہ درکار تھی لیکن وہ اپنی والدہ کے بارے میں بھی شدید پریشان تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ محسوس کرسکتی تھیں کہ اس حال میں اپنی ازدواجی زندگی کا حق ادا نہیں کرپارہیں۔

صنم کہتی ہیں کہ ان کے خاوند تعاون کرنے والے انسان تھے لیکن وہ اس موقع پر اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ نہیں دے سکتی تھیں لہٰذا انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا اور اپنی والدہ کی دیکھ بھال کے لئے ان کے پاس آ گئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں اور اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لئے سب سے زیادہ ذمہ دار بھی ہیں۔

مزید : تفریح