”ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا اثر پاکستانیوں پر بھی ہو گا کیونکہ۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر ہی پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

”ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا اثر پاکستانیوں پر بھی ہو گا کیونکہ۔۔۔“ ...
”ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا اثر پاکستانیوں پر بھی ہو گا کیونکہ۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر ہی پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایرانی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ملکی تیل کی صنعت پر امریکی پابندیوں کے باعث دنیا بھر کے صارفین متاثر ہوں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر تیل نامدار زنگنی نے بتایاکہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہو گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے ایران سے تیل درآمد کرنے والے8 بڑے ممالک کو پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت کے لیے اس طرح عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم نہیں رکھی جا سکیں گی۔