نیب کا گریڈ 16 کے سابق سرکاری ملازم کے گھر چھاپہ، کتنی رقم برآمد کر لی؟ جواب ایسا کہ آپ نے تصور بھی نہ کیا ہو گا

نیب کا گریڈ 16 کے سابق سرکاری ملازم کے گھر چھاپہ، کتنی رقم برآمد کر لی؟ جواب ...
نیب کا گریڈ 16 کے سابق سرکاری ملازم کے گھر چھاپہ، کتنی رقم برآمد کر لی؟ جواب ایسا کہ آپ نے تصور بھی نہ کیا ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب لاہور نے سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33کروڑ روپے برآمد کرلئے ہیں، ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہاہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق نیب لاہور نے گریڈ 16کے سرکاری افسر کے گھر سے 33کروڑ روپے بر آمد کرلئے ہیں۔نیب کی جانب سے بر آمد کی گئی کرنسی میں 10کروڑ پاکستانی کرنسی اور17کروڑ کے پرائز بانڈز شامل ہیں جبکہ ساڑے تین کر وڑ روپے 11مختلف ممالک کی کرنسی شامل ہے ۔ نیب حکام کی جانب سے ملزم کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جارہی ہے ۔

مزید : قومی /جرم و انصاف