حاملہ خاتون نے اپنے سابقہ شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا، بال بال بچ گیا

حاملہ خاتون نے اپنے سابقہ شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا، بال بال بچ گیا
حاملہ خاتون نے اپنے سابقہ شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا، بال بال بچ گیا

  

برازیلیا(نیوز ڈیسک)عورت کو کمزور سمجھنے والے مردوں کی اس دنیا میں کمی نہیں۔ اس کی جسمانی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر یہ بدقماش مرد ہر طرح کا ظلم روا جانتے ہیں، مگر ایسے بدبختوں کو اس برازیلی شخص کا حال ضرور دیکھ لینا چاہیے، جس نے سابقہ بیوی پر ظلم کیا تو جواب میں اُس نے ایسا کام کر ڈالا کہ اب ساری زندگی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔

نوجوان برازیلی لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے سابقہ خاوند نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا تھا۔ اُسے ایک نامعلوم جگہ پر قید رکھا گیا جہاں سابقہ خاوند اس پر تشدد کرتا رہا اور زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ لڑکی، جس کی عمر 20 سال ہے اور وہ چار ماہ کی حاملہ ہے، کے اغواء کا معاملہ کچھ لوگوں نے دیکھا تھا اور پولیس کو اطلاع بھی کی تھی۔ اگلے دن یہ لڑکی سابقہ خاوند کی قید سے نجات پانے میں کامیاب ہوئی، مگر کس طرح، یہ بات جاننے سے تعلق رکھتی ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے سابقہ خاوند کے منہ پر اُبلتا ہوا پانی ڈال دیا اور جب وہ چیخ چلا رہا تھا تو وہ وہاں سے فرار ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے اعتراف کر لیا ہے کہ سابقہ بیوی کو اغواء کیا اور اس کے ساتھ ظلم و زیادتی کی۔ پولیس کی جانب سے اس شخص کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں اس کی جلی ہوئی گردن ، چہرے اور سینے کو دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ یقیناً عبرت کی مثال ہے۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس