کیا آپ کو معلوم ہے دھند اور سموگ میں کیا فرق ہوتا ہے، پتہ کس طرح لگاسکتے ہیں؟ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے دھند اور سموگ میں کیا فرق ہوتا ہے، پتہ کس طرح لگاسکتے ہیں؟ ...
کیا آپ کو معلوم ہے دھند اور سموگ میں کیا فرق ہوتا ہے، پتہ کس طرح لگاسکتے ہیں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ دیکھنے میں دونوں ایک جیسی نظر آتی ہیں لیکن دھند اور سموگ دو مختلف چیزیں ہیں اور ہماری صحت پر ان کے اثرات بھی مختلف نوعیت کے ہیں ۔ جب ہوا میں پائے جانے والے بخارات کم درجہ حرارت کی وجہ سے کثیف ہوجاتے ہیں تو یہ ماحول میں سفیدی مائل دبیز تہہ بنا دیتے ہیں جسے ہم دھند کہتے ہیں۔ اور جب اس دھند میں دھواں مکس ہو جاتا ہے تو یہ مزید گہری اور کثیف ہوجاتی ہے اور اسے سموگ کہا جاتا ہے۔ یعنی دونوں چیزوں میں بنیادی فرق دھوئیں کا ہے۔ 
دھند میں بھی گردوغبار ہو سکتا ہے، مگر سموگ میں فضائی آلودگی کے ساتھ دھواں بھی ہوتا ہے لہٰذا یہ بہت زیادہ آلودہ ہوتی ہے اور طرح طرح کے خطرناک کیمیکلز اور مضر صحت اجزاء اس میں موجود ہوتے ہیں۔ سموگ میں سانس لینا بالکل اسی طرح ہے جیسے آپ سگریٹ نوشی کر رہے ہوں۔ 
اگر بظاہر فرق کی بات کی جائے تو دھند کا رنگ سفیدی مائل ہوتا ہے، لیکن سموگ آلودگی اور دھوئیں کے باعث گہرے اور میلے رنگ کی ہوتی ہے۔ سورج نکلنے کے ساتھ دھند کم ہوتی چلی جاتی ہے لیکن سموگ دن بھر ماحول میں جوں کی توں موجود رہتی ہے۔ اس میں سانس لیتے ہوئے آپ کو آلودگی کا احساس بھی ہوتا ہے جبکہ آنکھوں میں بھی جلن محسوس ہوتی ہے۔ یہ کیفیت محسوس ہو رہی ہو تو کھلے مقامات پر جانے سے پرہیز کریں،اور باہر جانا ہی پڑے تو منہ پر ماسک اور آنکھوں پر چشمے کا استعمال ضرور کریں۔