وہ کمپنی جہاں پر ملازمین کو زبردستی پیشاب پلایا اور کاکروچ کھلائے جاتے ہیں

وہ کمپنی جہاں پر ملازمین کو زبردستی پیشاب پلایا اور کاکروچ کھلائے جاتے ہیں
وہ کمپنی جہاں پر ملازمین کو زبردستی پیشاب پلایا اور کاکروچ کھلائے جاتے ہیں

  

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ترقی کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مگر اس ترقی کے حصول کے لئے کچھ چینی کمپنیاں حد سے آگے گزر گئی ہیں۔ پہلے بھی ایسی خبریں سامنے آ چکی ہیں کہ متعدد چینی کمپنیاں اپنے اہداف پورے کرنے کے لئے ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتی ہیں، اور اب اس نوعیت کی شرمناک ترین مثال سامنے آ گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گھروں کی تزئین و آرائش کے شعبے سے وابستہ ایک کمپنی مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے والے ملازمین کو پیشاب پینے کی سزا دیتی ہے، جبکہ انہیں کاکروچ کھانے پر بھی مجبور کیا جاتا ہے، اور بسااوقات انہیں کوڑے بھی مارے جاتے ہیں۔ 

چینی سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں ملازمین کے ساتھ کئے جانے والے غیر انسانی سلوک کے ثبوت دیکھے جاسکتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق کمپنی اپنے ملازمین کو یہ سزائیں چھپ چھپا کر نہیں بلکہ سب کے سامنے دیتی ہے۔ عموماً اس موقع پر کمپنی کا دیگر سٹاف بھی موجود ہوتا ہے جن کے سامنے غیر معیاری کارکردگی دکھانے والوں کو غیر انسانی سزائیں دی جاتی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ خبریں سامنے آنے پر کمپنی کی سینئر انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افرا دکو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -