مصری عدالت نے داعش کے جنگجوﺅں کو سزا سنا دی، انہوں نے مصر میں کیا کام کیا تھا؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

مصری عدالت نے داعش کے جنگجوﺅں کو سزا سنا دی، انہوں نے مصر میں کیا کام کیا ...
مصری عدالت نے داعش کے جنگجوﺅں کو سزا سنا دی، انہوں نے مصر میں کیا کام کیا تھا؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

  

قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک عدالت نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے 65 مشتبہ ارکان کو دہشت گردی کا سیل تشکیل دینے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر5 سال سے عمرقید تک جیل کی سزائیں سنادیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس مبینہ سیل کے مصر کے بالائی علاقوں میں ارکان تھے اور وہ اپنے ’’ امیر ‘‘ مصطفیٰ احمد عبدالعال کے زیر قیادت کام کررہے تھے۔ایک عدالتی عہدے دار کے مطابق ان جنگجوؤں پر 2017ء میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ انھوں نے بالائی مصر میں دہشت گردی کا سیل قائم کیا تھا اورا س کے ارکان نے داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کررکھی تھی۔عدالت نے 18مدعا علیہان کو عمر قید ( 25 سال) اور 41 مجرموں کو 15، 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔اس نے اس سیل میں شامل 6کم سن لڑکوں کو 5،5 سال قید کا حکم دیا ہے اور 2 مشتبہ افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے۔تمام سزایافتگان عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -