”پاکستان میں ایک بھی سیاستدان ایسا نہیں جو۔۔۔“ معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے تمام پاکستانیوں کو حیران کر دیا، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

”پاکستان میں ایک بھی سیاستدان ایسا نہیں جو۔۔۔“ معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے ...
”پاکستان میں ایک بھی سیاستدان ایسا نہیں جو۔۔۔“ معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے تمام پاکستانیوں کو حیران کر دیا، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک سیاستدان بھی ایماندار اور سچا نہیں ہے، حکومت کچھ نہیں کرے گی جوہوگا سپریم کورٹ کی طرف سے ہوگا ، دھرنوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے توڑ پھوڑ نہیں کی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ دھرنے کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ، حکومت نے کچھ نہیں کرنا ، اس حوالے سے جو کچھ ہوگا وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سیاستدان کے بار ے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ شخص ایماندار ہے اور جھوٹ نہیں بولتا ، ہمیں اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا چاہئے ، ایک دوسرے کودیوار سے لگانے سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا ۔

مزید :

قومی -