”ن لیگ نے دھرنے والوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے تھے مگر پی ٹی آئی نے تین دن میں ہی۔۔۔“ ایاز امیر نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”ن لیگ نے دھرنے والوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے تھے مگر پی ٹی آئی نے تین دن میں ...
”ن لیگ نے دھرنے والوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے تھے مگر پی ٹی آئی نے تین دن میں ہی۔۔۔“ ایاز امیر نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو آدھا جواب آسیہ مسیح کی رہائی کی صورت میں مل چکا ہے اور اس وقت سناٹا چھایا ہوا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جیسی بھی تھی اس نے تین ہفتے میں فیض آباد دھرنے والوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے تھے لیکن موجود ہ حکومت نے تین دن میں ہی گھٹنے ٹیک دیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کئی سوالیہ نشان ہیں البتہ جو انتشار پھیلانے والے تھے ان کو آدھا جوا ب مل چکاہے ، اور وہ آدھا جواب آسیہ مسیح کی رہائی کی شکل میں ہے ، اس کورہا کرکے اسلام آباد پہنچایا جا چکاہے اور سناٹا چھایا ہواہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین مشترکہ اعلامیہ کی تشریحات کا جھکا ﺅ چین کی طرف زیادہ ہے ، عمران خان کو کرپشن پر صرف ایک تقریر آتی ہے جو و ہ دھرنے سے لیکر اب تک کررہے ہیں اور چین میں بھی وزیر اعظم نے وہی تقریر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علم اس وقت مسلمان دنیا میں نہیں ہے ، ریاست مدینہ تو وہ ہے جو روشن خیال معاشرہ ہو اور آج کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کئی باتوں کا ذکر نہیں کیا جا سکتا ، ہمارا معاشرہ پہلے ہی فرسودہ ہے جب ایسی باتیں کی جائیں گی تو پھر عام آدمی کوکیا پیغام جائے گا ؟ ان کی چائنہ جانے سے پہلے کی گئی تقریر کوسراہا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -