”ریاست مدینہ اب کبھی نہیں بنے گی کیونکہ۔۔۔“ ہارون الرشید کے تجزئیے نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا

”ریاست مدینہ اب کبھی نہیں بنے گی کیونکہ۔۔۔“ ہارون الرشید کے تجزئیے نے ...
”ریاست مدینہ اب کبھی نہیں بنے گی کیونکہ۔۔۔“ ہارون الرشید کے تجزئیے نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہار ون الرشید نے کہاہے کہ ریاست مدینہ اب کبھی نہیں بنے گی ، مذہبی جماعتوں کے ووٹ آدھے سے بھی کم ہوگئے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ ہر قوم کا ایک اجتماعی ضمیر ہوتا ہے ، اس وقت آج سروے کیا جائے تو مذہبی جماعتوں کے ووٹ آدھے سے بھی کم ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا ریاست مدینہ اللہ ، اس کے رسول ﷺ اور فلاح پر استوار ہے ۔ اس کی بنیاد عدل پر استوار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ جیسے لوگ تاریخ انسانی میں پھر کبھی نہیں آئیں گے ، سیکھا اس وقت یورپ اور چین سے بھی جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست یہ ہے کہ حضرت علی ؓ کے خلا ف جج نے فیصلہ دیا تھا اور قبول کیا گیا تھا ، یہ ہے ریاست مدینہ جو اب کبھی نہیں بنے گی ۔

مزید :

قومی -