”جلدی ایمبولنس بلاﺅ اور امام الحق کو ہسپتال لے جاﺅ“ دبئی میں جاری میچ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آ گیا، جان کر آپ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

”جلدی ایمبولنس بلاﺅ اور امام الحق کو ہسپتال لے جاﺅ“ دبئی میں جاری میچ کے ...
”جلدی ایمبولنس بلاﺅ اور امام الحق کو ہسپتال لے جاﺅ“ دبئی میں جاری میچ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آ گیا، جان کر آپ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باﺅلر کا باﺅنسر لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 12 اوورز میں 54رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ امام الحق 16 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے 13 ویں اوور میں کلم فرگوسن کی جانب سے کرائی گئی پہلی گیند کو امام الحق نے پل کرنے کی کوشش کی لیکن شارٹ گیند کو کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ پر لگنے کے بعد گردن پر جا لگی۔

گیند لگنے کے فوراً بعد امام زمین پر ڈھیر ہو گئے جس کے بعد فزیو بھی میدان میں آ گئے اور ان کا چیک اپ کیا جس کے بعد وہ کھڑے ہو گئے تاہم اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں دشواری محسوس ہونے پر وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

کھیل -