حریت رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کو ایسا اعزاز مل گیا کہ آپ ان کی جدوجہد پر اور بھی فخر کریں گے

حریت رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کو ایسا اعزاز مل گیا کہ آپ ان کی جدوجہد پر اور ...
حریت رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کو ایسا اعزاز مل گیا کہ آپ ان کی جدوجہد پر اور بھی فخر کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن) حریت کانفرنس(ع) گروپ کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کے امیر میر واعظ مولوی عمر فاروق کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ بااثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے اردن کے ’’دی رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹیڈیز سینٹر‘‘ نے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں مسلسل پانچویں بار شامل کر لیا ہے ۔
حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے میرواعظ کا دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب 5 افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ ادارے کی جانب سے ہر سال دنیا میں مقیم بااثر افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے ۔ ادارے کی ’’دی مسلم 500 ‘‘ کے عنوان سے 2018ء کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں موجودہ میرواعظ مولوی عمر فاروق کو ان کی سماجی ، تعلیم ، سیاست ، ملی اور سماجی میدانوں میں جو بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام دینے کے اعتراف میں اس عالمی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق میرواعظ نے اپنے نامور والد گرامی ممتاز دینی و سیاسی راہنما شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 1990ء میں ناگہانی شہادت کے فورا بعد کشمیری عوام کی شدید خواہش اور اصرار پر صرف سترہ سال کی عمر میں میرواعظ کشمیر کا منصب سنبھالا اور اس دوران اپنی تعلیمی اور منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ 1993 میں کشمیری عوام کی حق خودارادیت پر مبنی برحق جدوجہد کو عالمی سطح پر متعارف اور مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو اجاگر کرانے کے لئے کشمیر کی جملہ دینی ، علی اور سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے کل جماعتی حریت کانفرنس کی داغ بیل ڈالی اور تب سے لے کر آج تک مسلسل میرواعظ کشمیری عوام کی حق و انصاف سے عبارت جدوجہد کو نہ صرف آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ اس ضمن میں انہیں اکثر و بیشتر قابض حکمرانوں کی جانب سے شدید قسم کے عذاب و عتاب ، قدغنوں اور پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔