بال گرنے اور گنجے پن کا شکار ہونے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
لمبے،گھنے اور خوبصورت بال سب کو بھلے لگتے ہیں،خصوصی طور پر نوجوان لڑکیاں تو بالوں کو لمبے اور خوبصورت بنانے کے طریقے ڈھونڈتی رہتی ہیں لیکن مرد حضرات اور نوجوان لڑکے بھی آج کل اپنے بالوں کی خوبصورتی کے لئے پریشان دکھائی دیتے ہیں اور شہر میں بنے نت نئے اور جدید بیوٹی پارلرز کے چکر کاٹتے نظر آتے ہیں ۔دوسری طرف گنجاپن آج کے دور کا بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گنجا پن زیادہ تر خون کی کمی، طویل بیماری، کھانے میں بے اعتدالی اور بلا وجہ غیر ضروری دواؤں کے استعمال سے ہوتا ہے۔ایک بار بال گرنا شروع ہو جائیں تو پھر اس کے تدارک کیلئے مختلف دواؤں کی تلاش ہوتی ہے۔ گنجے پن اور سر کی خشکی دور کرنے کے دعویٰ کے ساتھ ہزاروں کریمیں، دوائیاں، شیمپو ، تیل اور جیل وغیرہ مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن ان کے مضر اثرات بھی ہیں اوران دو نمبر کریموں اور مضر صحت شیمپو ،تیل اور جیل کے استعمال سے انسان خارش ، الرجی اور سوجن کا شکار بھی ہو جاتا ہے اور دیگر بیماریاں بھی انسان کو چمٹ سکتی ہیں ۔اگر آپ کے بھی بال گر رہے ہیں یا آپ گنجے پن سے پریشان ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں، ڈیلی پاکستان آپ کے لئے ایک ایسا آسان اور گریلو ٹوٹکا لے کر آیا ہے کہ جس کے استعمال سے آپ حیران کن طور پر گنجے پن اور بال گرنے کی بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔