پاک چائنہ بس سروس کا آغاز ، ایسی معلومات سامنے آ گئیں کہ سیاحت کے شوقین افراد حیرت سے آنکھیں ملنا شروع کر دیں گے

پاک چائنہ بس سروس کا آغاز ، ایسی معلومات سامنے آ گئیں کہ سیاحت کے شوقین ...
پاک چائنہ بس سروس کا آغاز ، ایسی معلومات سامنے آ گئیں کہ سیاحت کے شوقین افراد حیرت سے آنکھیں ملنا شروع کر دیں گے

  

ہندوستان  کے بعد اب  پاک چائنہ بس سروس کا آغاز بھی ہو چکا ہے اور لاہورسے کاشغر جانے والی پہلی بس36گھنٹوں کا سفر طے کرنے کے بعد چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ کے شہر کاشغر پہنچ گئی ہے،بس سروس چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان او ر چین کو سڑک کے ذریعے ملانے کے اقدامات کاحصہ ہے۔پاکستان سے چین جانے والے افراد کو بس کے ذریعے اب پہلی مرتبہ چین کا سفر میسر آئے گا۔چائنہ جانے کے لئے ہوائی جہاز کا سفر مہنگا ہوتا جا رہا ہے ،ایسے میں پاک چین بس سروس کا آغاز ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے جس سے پاکستان بھر کے تاجر اور کاروباری حضرات بھر پور طور پر استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔ اس بس کی خاصیت کیا ہے اور مسافروں کو دوران سفر  کیا سہولیات میسر ہوں گی؟ڈیلی پاکستان ایک بار پھر پاک چائنہ بس سروس کے حوالے سے اپنے قارئین اور دیکھنے والوں کے لئے خصوصی رپورٹ تیار کی ہے جسے دیکھنے کے بعد آپ بھی اس بس سروس سے لطف اٹھانے کے لئے سوچنا شروع کر دیں گے ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -