سبزہ زار لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معذور نوجوان عمیر کی والدہ کے آنسو کون خشک کرے گا ؟

سبزہ زار لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معذور ...
سبزہ زار لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معذور نوجوان عمیر کی والدہ کے آنسو کون خشک کرے گا ؟

  

چند روز قبل سبزہ زار لاہور  میں ڈولفن فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک عمیر نامی  معذورنوجوان جاں بحق ہو گیا جس پر مقتول کے لواحقین نے  لاش کے ہمراہ بابو صابو انٹرچینج پر  شدید احتجاج بھی کیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نوجوان نے چھری سے حملہ کرکے شہریوں اور ڈولفن فورس کے اہلکار کو زخمی کیا جس پر پولیس اہلکار نے جان بچانے کیلئے فائرنگ کی۔اس واقعہ کو کئی روز گذر چکے ہیں تاہم مقتول عمیر کے گھر والے آج بھی اپنے معذور بیٹے کے انصاف کے لئے در بدر پھر رہے ہیں جبکہ پولیس اور صوبائی حکومت کی جانب سے ورثا کی کوئی داد رسی یا بے لگام ڈولفن اہلکار کے خلاف کارروائی سامنے نہیں آئی ۔معذور نوجوان عمیر کی ہلاکت کا واقعہ کیسے پیش آیا اور اب تک پولیس نے کیا کارروائی کی ہے ؟مقتول نوجوان کی والدہ ،بہن اور دیگر اہل خانہ کی دکھ بھری کہانی آپ بھی دیکھئے ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : ویڈیو گیلری