”نئی گیند سے پہلے کبھی باﺅلنگ نہیں کی اور۔۔۔“ پاکستانیوں کے ’ہیرو‘ شاہین آفریدی نے عمدہ پرفارمنس کے بعد شاندار بات کہہ دی

”نئی گیند سے پہلے کبھی باﺅلنگ نہیں کی اور۔۔۔“ پاکستانیوں کے ’ہیرو‘ شاہین ...
”نئی گیند سے پہلے کبھی باﺅلنگ نہیں کی اور۔۔۔“ پاکستانیوں کے ’ہیرو‘ شاہین آفریدی نے عمدہ پرفارمنس کے بعد شاندار بات کہہ دی

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستانی کرکٹ کے ٹیم باولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ نئی گیند سے پہلے کبھی باؤلنگ نہیں کی  ، سینئرز سے ٍسیکھتا ہوں اور اپنی  لاٖئن ٹھیک رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ 

تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر شاہین آفرید ی کا مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاص کر نے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ہے کہ دوسرے میچ میں میری کارکردگی اچھی کارکردگی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سینئرز سے سیکھتا ہوں اور مزید بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب پر شاہین آفریدی کا کہناتھا کہ میں نے نئی گیند سے پہلے کبھی باولنگ نہیں کی ۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں38رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید : کھیل