نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت این آر او کے تحت نہیں دی جا رہی ،وزیراعظم نے واضح کردیا

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت این آر او کے تحت نہیں دی جا رہی ،وزیراعظم نے ...
نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت این آر او کے تحت نہیں دی جا رہی ،وزیراعظم نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت این آر او کے تحت نہیں دی جارہی ہے،یہ بالکل این آر او نہیں ہے بلکہ نواز شریف واقعی بیمار ہیں ،ان سے ہمدردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ این آر او تب ہوتا جب حکومت نواز شریف کے خلاف مقدمات کی پیروی نہ کرتی ، ان کے خلاف مقدمات موجود رہیں گے، صحتمند ہوکر انہیں واپس آ کر ان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کو این آر او قرار دینے کے تاثر کی سختی سے نفی کی۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کی غرض سے باہر جانے کے لیے ان کا نام ای سی ایل سے نکال رہے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں کو نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑانے اور اس بارے میں کوئی سخت بیان دینے سے بھی منع کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جب نواز شریف صحت مند ہو جائیں گے تو سیاسی میدان میں ان سے لڑائی لڑیں گے، سابق وزیراعظم کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...