سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی رہائی کا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی رہائی کا حکم دے دیا
سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی رہائی کا حکم دے دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی درخواست ضمانت منظور کر کے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر پر کے پی ٹی کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی میں انتہائی کم قیمت پر غیر قانونی طور پر سولا پلاٹس الاٹ کرنے کا الزام ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ کامران مائیکل نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کرپشن کی۔انہوں نے تین کمرشل پلاٹس کی الاٹمنٹ پر11کروڑ روپے وصول کیے۔دوران سماعت کامران مائیکل کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کاکرپشن کاالزام جھوٹااوربے بنیادہے۔پلاٹس کی نیلامی سے کامران مائیکل کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔

مزید : قومی


loading...