کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر آج نارووال میں عام تعطیل ہے

کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر آج نارووال میں عام تعطیل ہے
کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر آج نارووال میں عام تعطیل ہے

  



نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارووال میں کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہے ، کرتارپورجانےوالی شاہراہوں پرسکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہے ۔وزیراعظم عمران خان کرتارپورراہداری کاافتتاح کریں گے جس کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کرتارپورجانےوالی شاہراہوں پرسخت سکیورٹی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبرکوکرتارپورراہداری منصوبہ کاسنگ بنیادرکھاتھا ۔ کرتار پور راہداری کاکے منصوبے کی تعمیر11 ماہ کی ریکارڈمدت میں کی گئی ہے ۔ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت سے پانچ ہزار یاتری شرکت کریں گے جن میں سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ،نوجوت سنگھ سدھ اور وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ بھی شامل ہیں ۔

مزید : قومی


loading...