کرتار پورکھو ل کر حکومت نے دنیا کو امن کا پیغام دیا، نجیب ہارون

    کرتار پورکھو ل کر حکومت نے دنیا کو امن کا پیغام دیا، نجیب ہارون

  



کراچی (این این آئی)تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے کہاہے کرتا رپور راہداری کھولنے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جانب سے امن کے لیے ایک مثبت پیغام پہنچا یا گیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 256کے مرکزی آفس میں علاقہ معززین سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے بین المذاہب ہم آہنگی کو جس انداز میں فروغ ملاہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، حکومت کی جانب سے کرتار پور راہداری کی تعمیر اور بھارت سمیت پوری دنیا کے سکھوں کے لیئے راہداری کو کھولنا ایک جرات مندانہ اقدام ہے،، ایم این اے نجیب ہارون نے کہا کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری ریکارڈ تعداد میں پاکستان پہنچ رہے ہیں،سکھ برادری کا یہ ماننا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وہ کام کردکھایاہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان اس وقت دنیا بھر میں امن کی بات کررہاہے ایسے میں سیاسی افراتفری کا ماحول پاکستان کی سا لمیت کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

نجیب ہارون

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...