ڈیرہ،ربیع الاول کے سلسلہ میں دو بڑے جلوس نکالے جائیں گے

ڈیرہ،ربیع الاول کے سلسلہ میں دو بڑے جلوس نکالے جائیں گے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں دو مرکزی جلوس نکالے جائیں گے، پہلا جلوس ڈسٹرکٹ تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتما م صبح 8بجے حقنواز پارک سے نکالا جائے گا جو توپانوالا چوک سے ہوتا ہوا، ڈیرہ شہر کے بازاروں اور چوگلیہ سے گزرتا ہوا دن ایک بجے مسلم بازار میں میدان حافظ جمال پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا اسی طرح دوسرا مرکزی جلوس جماعت اہلسنت حنفی بریلوی کے زیر اہتمام صبح ساڑھے آٹھ بجے تاج مسجد نزد ٹاؤن ہال سے نکالا جائے گا جو ہسپتال روڈ اور جی پی او چوک سے ہوتا ہوا میلاد پارک(لیاقت پارک) میں دن ایک بجے اختتام پذیر ہوگا۔11اور12ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح پہاڑ پور، ڈھکی، پروآ، کلاچی، چودھوان اور درابن میں بھی 16بڑے جلوسواں سمیت دیگر چھوٹے روایتی جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو سیکورٹی کے لحاظ سے5سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ڈی پی او ڈیرہ دلاور خان بنگش سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کرینگے۔ دونوں مرکزی جلوسوں کے راستوں پر پولیس سیکورٹی تعینات ہوگی جبکہ دونوں جلوسوں کے آغاز اور اختتام میں بھی پولیس کی خصوصی نفری ہمراہ ہوگی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں جلوس کے راستوں کی سکینگ کرینگی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے اسلحہ کی نمائش اور فرقہ وارانہ لٹریچر پر پابندی کے حوالے سے ضلع بھر میں دفعہ144نافذ کررکھی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...