شہید پولیس اہلکار کے ورثاء کو شہداء پیکج دینے کے احکامات

  شہید پولیس اہلکار کے ورثاء کو شہداء پیکج دینے کے احکامات

  



پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے شہید پولیس اہلکار کے ورثاء کو شہداء پیکج دینے کے احکامات جاری کردیئے، درخواست گزارہ مسماۃ سلطانہ رازبیوہ شہید سردارعلی کیجانب سے رٹ پٹیشن ظاہر شاہ مروت ایڈوکیٹ کے وساطت سے دائر کی گئی تھی رٹ پٹیشن کے مطابق سردار علی محکمہ پولیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کیساتھ بطور پی اے ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا جسے نامعلوم دہشتگردوں نے 2012میں فجرکی نماز کیلئے جاتے ہوئے تھانہ آغہ میرجانی کی حدود میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھاتاہم ورثاء کو متعلقہ حکام نے شہداء پیکج دینے سے اس لیے انکار کیا تھا کہ سردار علی کے قتل سے متعلق جو ایف آئی آر درج ہوئی تھی اس میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج نہیں ہوا تھا۔ عدالت عالیہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ چونکہ یہ واقعہ دہشتگردی کا ہے اور 2012میں دہشتگردی عروج پر تھی لہذا شہید کے ورثاء کو شہداء پیکج دیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...