خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2نئے کیس، تعداد 61تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2نئے کیس، تعداد 61تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد سال رواں کے دوران صوبہ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد61ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ایک بچے کی عمر 15ماہ اور دوسرے بچے کی میں 22ماہ ہے تصدیق کے لئے ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں سال رواں میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد82جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد61ہوگئی ہے،صوبہ میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر آیمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹرانہوں نے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔ عبدالباسط نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔