سینیٹ کی خالی نشست کیلئے فرزند علی وزیر امیدوار نامزد

  سینیٹ کی خالی نشست کیلئے فرزند علی وزیر امیدوار نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینٹ کی خالی سیٹ پر انتخابات کیلئے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی وزیر کو امیدوار نامزد کیا کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینٹ کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار فرزند علی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینٹ کی خالی نشست پر بھرپور مقابلہ کریگی اور کسی کیلئے بھی میدان کھلا نہیں چھوڑیگی انہو نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کا سمندر ہے جس میں کسی کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی ہے اور جس کسی نے بھی پیپلز پارٹی سے غداری کی ہے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے ہر مشکل میں اپنے قائدین کا ساتھ دیا ہے جیلیں کاٹی ہیں،کوڑے کھائے ہیں لیکن پارٹی سے غداری نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سینٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی اور قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس اہم سیٹ کیلئے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور ہم کسی صورت اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنائیں گے۔