قمار باز گرفتار، داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد

قمار باز گرفتار، داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ چمکنی کی حدود میں قمار بازی میں مصروف 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا، قمار بازوڈپگہ سنوکر کلب میں بذریعہ سنوکر قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دھر لیا، تمام گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 12250 روپے اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل علی بن طارق کو عوامی شکایت موصول ہوئی تھی کہ تھانہ چمکنی کی حدود وڈ پگہ سنوکر کلب میں چند افراد بذریعہ سنوکر قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر اے ایس پی چمکنی خان زیب کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ چمکنی واجد خان،ایس آئی ملنگ جان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 13 ملزمان زبیر گل،اسد خان،ثاقب اللہ،ندیم،سجاد،فضل،عطاء اللہ،افضل،کاشف،عباس،سمیع اللہ،طفیل احمد اور رحیم علی کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 12250 روپے اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...