سرائے نورنگ،پولیس کی کارروائی 16 گرفتار،منشیات برآمد

        سرائے نورنگ،پولیس کی کارروائی 16 گرفتار،منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سولہ افرادکورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے منشیات فروش برآکرلی‘گزشتہ روزایس ایچ اونورنگ گل محمدخان سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے بتایاکہ نورنگ پولیس کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مختلف علاقوں میں منشیات فروش سرگرم ہے اورکھلے عام منشیات فروخت کررہے ہیں ،پولیس نے اطلاع کومصدقہ جان کرمختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے پولیس نے سولہ منشیات فروشوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے ہیروئن،آئس اورچرس برآمدکرلیں جن میں زین اللہ،نصیر،عارف خان،فرمان،گل زمان،اسماعیل،جمیل،اویس،لیاقت،فرمان اللہ،خالدخان،برکت اللہ،حمیداللہ،عرفان اللہ اورسہراب شامل ہے اُنہوں نے مذیدکہاکہ نورنگ پولیس علاقے میں امن وامان کوبرقراررکھنا اورمنشیات فروشوں کاراستہ روکنے کے لئے سرتوڑکوشش کررہی ہے اورعوام کے جان ومال کی تحفظ کویقینی بنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔