اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں جونیئر کلرک اور 4 کلاس فور ملازمین برطرفی کیخلاف درخواست مسترد

اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں جونیئر کلرک اور 4 کلاس فور ملازمین برطرفی کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس احمد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ایک جونئیرکلرک اور چار کلاس فور ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر رٹ درخواست مسترد کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اقدام کو درست قرار دے دیا اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی جانب سے کیس کی پیروی عامر علی خان ایڈوکیٹ نے کی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گذاروں کو کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ڈیلی ویجز پر منتقل کیا تو انہوں نے تنخواہیں لینے سے انکار کر دیا حالانکہ کنٹریکٹ کے تحت اسے تنخواہ دینا انکا حق ہے دوسری جانب اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی رولز کی تحت ملازمین کی جانب سے باقاعدہ طور کاغذات جمع کرنا لازمی تھا جو انہوں نے نہیں کیا اور اسی بنیاد پر انکا کنٹریکٹ ڈیلی ویجز میں تبدیل کر دیا گیا لہذا یونیورسٹی قانون کے تحت ایسے ملازمین کو کنٹریکٹ پر نہیں رکھا جا سکتا عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن خارج کر دی۔