چارسدہ،نیشنل گیمز کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل
چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ میں 10 نومبر سے شروع ہونے والے نیشنل گیمز کے لئے محکمہ سپورٹس کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی،ایونٹ کے دوران 220 سے زائد کھلاڑی عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں 16نومبر تک رہینگے جہاں پر 14یونٹس کے درمیان بیٹمنٹن کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔دوسری جانب چارسدہ پولیس کی جانب سے کھلاڑیوں کے سیکورٹی کے لئے بھی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان کے مطابق نیشنل گیمز کے آغاز کے حوالے سے افتتاحی تقریب پشاور میں منعقد ہوگی جس کے ساتھ ہی چارسدہ کے عبدوالی خان سپورٹس کمپلکس میں بیٹمنٹن کے مقابلے شروع ہونگے جس میں ملک بھر کے مختلف حصو ں سے 14یونٹس کے 220سے زائد کھلاڑی حصہ لینگے۔ 14یونٹس کے مختلف ٹیموں کے درمیان یہ مقابلے 16نومبر تک جاری رہینگے جس کے لئے محکمہ سپورٹس چارسدہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ اس حوالے سے چارسدہ پولیس کی جانب سیکیوڑی کے بھی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت 170پولیس اہلکاروں کے ساتھ پاک آرمی کے جوانوں کو تعیناتی ؎ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان ا للہ خان کے مطابق عبدلولی خان سپورٹس کمپلکس میں نیشنل گیمز کے دوران سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے تحت ایونٹ کے دوران سپورٹس کمپلکس کی سیکورٹی کے لئے 170 کے قریب پولیس اہلکار، لیڈیز پولیس، RRFسکواڈ، بی ڈی ایس اور پاک آرمی کے جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں م گے جبکہ اسٹیڈیمز میں سپیشل کمبیٹ یونٹ کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز کی خاطر اہم اور حساس مقامات کی نشاندہی کر کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔