جنوبی وزیر ستان کے خاصہ دار وں کو ضم کردیا گیا،عتیق اللہ وزیر

جنوبی وزیر ستان کے خاصہ دار وں کو ضم کردیا گیا،عتیق اللہ وزیر

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقبائلی ضلع جنوبی وزیرستان عتیق اللہ وزیرنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے خاصہ داروں کو خیبر پختونخواہ میں ضم کردیاگیاہے جس کیلئے فائل ورک جاری ہے جس میں تاحال سینکڑوں نے اپنی کاغذی کاروائی برائے سکرونٹی مکمل نہیں کیا ہے جن خاصہ داروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں ان کی سکرونٹی کو مکمل کردیا گیا ہے تاہم خاصہ دار تاحال اب تک آپس میں تنازعات کے باعث کاغذات جمع نہ کراسکے وہ آپسمیں جلد ازجلد اپنے تنازعات کو حل کرکے اس عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے تاکہ آئندہ وقتوں میں پریشانی اور بے روزگاری سے بچایا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...