چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کا اشیاء خوردنوش کے نرخوں کا جائزہ

  چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کا اشیاء خوردنوش کے نرخوں کا جائزہ

  



چارسدہ(بیورورپورٹ) وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے ہدایات پر ڈپٹی کمشنر نے تحصیل بازار کا دورہ کرتے ہوئے اشیاء خورنوش کی نرخ کا معائنہ کیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جار ی کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے وزیرا عظم کے ذخیرہ اندزوں کے خلاف کاروائی کے ہدایت پرتحصیل بازار کا دورہ کیا جہاں پر مختلف بنیادی اشیاء خورنوش کی نرخ اور معیار کا جائز لیا گیا،جبکہ اس موقع پر اشیاء خوردنوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام بازار میں عام شہریوں کے لئے سرکاری نرخ پر معیاری اشیاء خورنوش کی فراہمی کویقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کیا جائے گااور کسی کوبھی مصنوعی طور پر اشیاء خوردنوش کی قلت پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی کی اجاز ت نہیں دی جائے گی، جبکہ ذخیرہ اندوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...