اللہ کریم نے انسان کو احسن تقویم فرمایا،عبدالقدیر اعوان

اللہ کریم نے انسان کو احسن تقویم فرمایا،عبدالقدیر اعوان

  



پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے انسان کو احسن تقویم فرمایا اور جب یہ بشر اپنی اصل سے ہٹتا ہے یعنی آپ ﷺ کے نقوش پا کو اختیار نہیں کرتا تو جہاں اس کو آخرت میں اس کا جواب دینا ہو گا وہاں اس کی دنیاوی زندگی بھی سکون سے خالی ہو جاتی ہے اور اس کمزوری کے سبب اسے جنات انسان کے جسم میں سرائیت کر جاتے ہیں اور اس کے باڈی سیلز کو متاثر کرتے ہیں موجودہ دور میں یہ بیماری عام ہے جس کا علاج یہی ہے کہ جنات اور شیاطین سے حفاظت کے لیے خالص ہو کر آپ ﷺ کی ذاتِ مبارکہ سے خود کو منسلک کر لیا جائے تو اس پر ایسی کسی چیز کا اثر نہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے برکات نبوتﷺ سے ہمیں نوازا ہے جو کہ سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہیں جس کا ایک ربط ہے ایک تسلسل ہے اور اس کے لیے ایسی ہستی تلاش کرنی پڑتی ہے جو ان برکات کی امین ہو اور ان برکات کو دوسرے کے سینے میں منتقل بھی کر سکتا ہے جبکہ یہ وہ انوارات الٰہی ہیں جن کے سامنے نہ کوئی جن ٹھہر سکتا ہے اور نہ کوئی جادو اثر کر سکتا ہے۔آخر میں انہوں نے تما م مسلم اُمہ کے لیئے اجتما عی دعا بھی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...