پاک فوج نے ہرذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے، محمد فائق شاہ

    پاک فوج نے ہرذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے، محمد فائق شاہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے پاک فوج کو الیکشن، سیاست اور حکومت میں متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ فوج نے ہر ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے اور یہ ایک منظم قومی ادارہ ہے اس پر بے جا تنقید کیوں کی جا رہی ہے فوج الیکشن میں سیکیورٹی اور پر امن ماحول کیلئے فرائض انجام دیتی ہے حکومتوں کے بلانے پر فوج فرائض سر انجام دیتی ہے مگر اپنے قصور کو قومی ادارے پر تھونپا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی پاک فوج کو قومی اصلاح اور پالیسیوں کو مضبوط بنانے کیلئے BWHکا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تمام ادارے ایک فورم پر اکٹھے ہو کر پاکستان کو آگے لے جائیں مگر ذاتی مفادات کیلئے چند سیاستدان اُسے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...