پبی،تجاوزات کیخلاف آپریشن،دیرینہ قابضین بیدخل کروڑوں کی اراضی واگزار

پبی،تجاوزات کیخلاف آپریشن،دیرینہ قابضین بیدخل کروڑوں کی اراضی واگزار

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا موضع کوترپان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دس سال سے قائم قا بضین سے کروڑوں روپے کی سر کاری زمین واگزار کرا ئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر نے ٹی ایم اے نوشہرہ, پولیس اور متعلقہ ریونیو سٹاف کے کوترپان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاجس میں سرکاری زمین پر تعمیر شدہ دکانات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کیا گیا۔اس موقع پر پولیس حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے بھاری نفری موجود تھی واضح رہے کہ مذکورہ تجاوزات دس سال سے قائم تھی مذکورہ 04 کنال زمین جس کی ما لیت 07 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہیں اسسٹنٹ کمشنر کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...