خواتین منشیات سمگلرز گرفتار، چرس اورافیون برآمد

خواتین منشیات سمگلرز گرفتار، چرس اورافیون برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سواریوں کی روپ میں ضلع خیبر کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین منشیات سمگلرز کوگرفتار کرلیا،گرفتار خواتین ٹیکسی رکشہ کے زریعے سواریوں کی روپ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن سے لیڈیز پولیس مدد سے دوران تلاشی لینے پر چرس اور افیون برآمد کر لی گئی، گرفتار خواتین نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی صدرڈویژن تصوراقبال کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں باڑہ کی جانب سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، ایس پی صدرڈویژن تصوراقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ، ایس ایچ او تھانہ سربند عبدالقیوم اوراے ایس آئی ارشد خان اور لیڈیز پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تمام اہم مقامات پر خصوصی ناکہ بندی کرنے کے احکامات صادر کئے گئے جس کے دوران خصوصی ٹیم نے باڑہ قدیم چیک پوسٹ ناکہ بندی کے دوران مشکوک رکشہ کو روک کر جس میں سوار دو خواتین کی لیڈیز پولیس کی مدد سے تلاشی لینے پر 3کلو 400 گرام آفیون اور 8 کلو 600 گرام چرس برآمد کرکے خواتین ملزمان مسماۃ(ث) اور مسماۃ(ع)کوگرفتار کر لیا،گرفتار خواتین نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش کیلئے ومن پولیس سٹیشن منتقل کر دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...