باجوڑ، اے این پی رہنماء شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملے، 2خواتین زخمی

  باجوڑ، اے این پی رہنماء شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملے، 2خواتین زخمی

  



باجوڑ(این این آئی)باجوڑ میں اے این پی کے مرکزی رہنماء شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملے۔ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح تقریبا 8بجے ضلع باجوڑ کے تحصیل ناوگئی کے علاقہ ناوگئی بازار کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر،سابق امیدوار قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی اور سینئر رہنماء شیخ جہانزادہ اور مولانا خان زیب کے گھر پر نامعلوم افراد نے دومیزائل داغے۔ ایک میزائل گھر پر گرنے سے دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں جن کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیاہیں۔ باجوڑ کے سیاسی،سماجی اور عوامی حلقوں نے شیخ جہانزادہ اور مولانا خان زیب کے گھر پر میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہیں اور حکومت سے اُن کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ اے این پی باجوڑ کے ترجمان حاجی نور خان درانی اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سینئر رہنماء اے این پی حاجی لعلی شاہ نے واقعہ کی مذمت کی اور حکومت سے اے این پی کے قائدین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یادرہے کہ کچھ ماہ قبل بھی نامعلوم افراد نے شیخ جہانزادہ اور مولانا خان زیب کے گھر پر راکٹ حملہ کیا تھا جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

باجوڑ حملہ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...