کوہاٹ،پارہ چنار میں سگے بھا ئی کے ہاتھوں پولیس ہیڈ کانسٹیبل قتل

کوہاٹ،پارہ چنار میں سگے بھا ئی کے ہاتھوں پولیس ہیڈ کانسٹیبل قتل

  



کوہاٹ(این این آئی)قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پارہ چنار شہر میں سگے بھائی نے اپنے پولیس ہیڈکانسٹیبل بھائی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اْتاردیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث سگے بھائی سمیت دو ملزمان کوچندگھنٹوں کے اندر حراست میں لے لیا۔باخبر سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب شہر کے وسط میں واقع کشمیر چوک میں بعض نامعلوم ملزمان نے گاڑی میں آکر پولیس کے ہیڈکانسٹیبل صادق حسین کو فائرنگ کرشدید زخمی کردیا جسے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پارہ چنارپہنچادیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی نجف علی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے دی جنہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چھ گھنٹوں کے اندر اندر قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگاکر دوملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق زیرحراست ملزموں میں مقتول ہیڈکانسٹیبل صادق حسین کا سگا بھائی لا ئق حسین اور شریک جرم قمرحسین شامل ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی تاہم فوری طورپر وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی۔

کا نسٹیبل ہلاک

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...