عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس دبانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں، شیراعظم وزیر

عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس دبانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں، شیراعظم وزیر

  



بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم وزیر نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس دبانے کیلئے عمران خان سرتوڑ کو کررہے ہیں اگر وہ سچے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں بیرونی کیس کا فیصلہ چیلنج نہ کریں آصف علی زرداری نے ثابت کردیا کہ وہ استقامت کے پہاڑ ہیں اور این آر او کی ضرورت آصف زرداری کو نہیں سلیکٹڈ حکمرانوں کو ہے اپوزیشن کا دھرنا حکومت کے خاتمے تک جاری رہیگا ووٹ چور وزیر اعظم عوامی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنے مخالفین کو دبانے کیلئے نیب اور دیگر اداروں کا سہارا لیتے ہیں پیپلز پارٹی احتساب کی مخالف نہیں لیکن احتساب یکطرفہ نہیں ہونا چاہیئے عمران خان کو اپنے بغل میں بیٹھے نیب زادوں کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ ایک طرف اپوزیشن والوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹیاں اور وفود بھیجے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی وزراء اشتعال انگیز بیانات دیکر دھرنے والوں کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے اپوزیشن کا دھرنا سلیکٹڈ حکومت کو تنکے کی طرح بہا لیجائیگا اور یہ سال حکومت کا آخری سال ہے دسمبر حکومت کیلئے ستمگر بن جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...